
مہمان کے بجائے میں میزبان سمجھنا زیادہ پسند کروں گا: چیف سیکرٹری سید شہاب علی شاہ
تحریر ہمایون خان

پشاو: خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدر سید کاشف الدین سید،پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض،جنرل سیکٹری طیب عثمان اعوان،سابق صدر شمیم شاہد اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسیٰ زئی کے سرپرستی میں ایچ بی کے رمضان سپورٹس گالامیں سنسنی خیز مقابلوں کے بعد گزشتہ شب اختتامی تقریب منعقد کیا گیا۔جس میں پشاور کے معزز صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رمضان سپورٹس گالا میں سینیئر صحافیوں نے کھیلوں کے میدان میں بھر پور حصہ لیا۔ بیڈمنٹن میں عرفان موسیٰ زئی اور علی شیخ،ٹیبل ٹینس میں بلال آفریدی،سنوکر میں طیب عثمان اعون،لڈو میں ارشاد علی اور کیرم بورڈ میں شہزادہ فہد نے ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ خواتین کے لڈو ایونٹ میں نسرین جبین نے فائنل جیت لی گزشتہ شب پشاور پریس کلب میں منعقدہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سید شہاب علی شاہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایچ بی کے کے شاہ خالدآفریدی اور نعیم آفریدی،صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین، اے آئی پی ایس ایشیاء کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک،سابق صدر پشاور پریس کلب شمیم شاہد،سیکرٹری پشاور پریس کلب طیب عثمان اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسیٰ زئی سمیت کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے۔
اختتامی تقریب سے پریس کلب کے صدر جناب ایم ریاض صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا مہمان خصوصی جناب چیف سیکرٹری سید شہاب علی شاہ سے کہا کہ صحافت ایک پریشرکا، ٹینشن اور تناؤ کا شعبہ ہے اور اس سے وابسطہ ہمارے ساتھی اس دباؤ اور ٹینشن سے گزرتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہم نے ان کے لیے رنگہ رنگ رمضان سپورٹس گالا میلہ سجایا۔ اور آج آپ مہمان خصوصی بھی ہے اور میزبان خصوصی بھی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ بی کے شاہ خالد آفریدی نے کہا کہ اسطرح صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے تعاون اور خصوصی طور پر صحافیوں کے لئے کھیل کود کے ایونٹس کا انعقاد ہماری ترجیح ہیان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اسطرح ایونٹ کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔
خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدر سید کاشف الدین سیدصاحب نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی چیف سیکرٹری صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ واقعی مہمان خصوصی بھی ہیں اور میزبان خصوصی بھی ہیں۔ اور ہمارے جو پریس کلب کے حوالے سے اور میڈیا کے حوالے سے جو باتیں تھی وہ ایم ریاض صاحب فرما چکے ہیں اور ریاض صاحب کی یہ مہارت اور خصوصیت ہے کہ وہ دریا کو کوزے میں بند کردیتے ہیں۔ تو ریاض صاحب نے انتہائی ماہرانہ انداز میں جو اصل باتیں تھیں وہ کہہ چکے ہیں۔ اور شہاب علی شاہ صاحب بھی سمجھ گئے ہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے تھے۔ چیف سیکرٹری صاحب سے ہماری بہت ساری توقعات بھی ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ آپ کا اور ہمارا تعلق کافی عرصے سے رہا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم یقین رکھتے ہیں کہ آپ ہمارے مسائل حل کرنے میں مدد کریں گے۔آخر میں جناب کاشف الدین سید صاحب نے ایچ بی کے کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کو مبارک باد پیش کی کہ انہوں نے پشاور پریس کلب کے ساتھ رمضان سپورٹس گالا کو کامیاب بنایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا مہمان کے بجائے میں میزبان بننا زیادہ پسند کروں گا۔ کیونکہ پشاور پریس کلب کی اپنی پہچان ہے اور یہاں کے صحافیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کا کہنا تھا کہ دور جدید میں کھیل کود کے لئے وقت نکالنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ذہنی اور جسمانی امراض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح مقابلوں سے ذہنی اور جسمانی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے اور صحافی برادری جو سارا دن مشکل ماحول میں پشہ وارانہ فرائض سر انجام دیتے ہیں انکے لئے اس طرح کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری اور مفید ہے۔میں نے پاکستان کے جتنے علاقوں میں بھی سروس کی تمام پریس کلب ممبران بہت اچھے ہے لیکن جتنی کوآپریٹو پشاور پریس کلب ہے۔ جتنا یہ پروایکٹیو ہے تمام معزز ممبران نے پشاور کے مسائل اور معاملات کو اجاگر کرنے میں حکومت کے ساتھ نہ صرف تعاون کرنے میں بلکہ حکومت کی اصل مسائل کی طرف توجو دلانے میں مدد کی ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ اور یہاں کی جو بھی حکومت جس بھی پولٹیکل کلر کی ہو وہ پشاور پریس کلب کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔جس طرح ریاض صاحب نے میڈیا انکلو کی بات کی ہے۔ ان کو ہم آگے لے کے جائیں گے انشاء اللہ مستقبل قریب میں تمام پریس کلب ممبران کو مستقل الاٹمنٹ لیٹر بھی جاری کئے جائیں گے۔آخر میں مہمان خصوصی جناب چیف سیکرٹری سید شہاب علی شاہ نے سپورٹس گالا مقابلوں میں جیتنے والے صحافیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
قبل ازیں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین اور صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض نے مہمان خصوصی اور ایچ بی کے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی صحافیوں کے لئے خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لئے تفریح کے مواقع پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔